Sep ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

امریکہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارے دل متاثرہ پاکستانیوں کے اہل خانہ کے ساتھ دکھی ہیں۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ موسی خیل میں تیئیس بےگناہ شہریوں کونشانہ بنایا گيا۔ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب مبصرین کا یہ خیال ہے کہ افغانستان سے امریکہ کے انخلا کے بعد جدید امریکی اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گیا جسے وہ دہشت گردی خاص طور پر پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ٹیگس