Sep ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشق، شمالی کوریا کی جانب سے مذمت

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتائج کی بابت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: نیوز ایجنسی یونہاپ کے مطابق شمالی کوریا نے جمعرات کو جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونے والی بڑی فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دونوں ممالک کو اشتعال انگیز مشقوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ شمالی کوریا کی وزارت دفاع کے انفارمیشن آفس کے سربراہ نےکہا ہے کہ ہماری مسلح افواج امریکہ اور جنوبی کوریا کے ایسے کسی بھی اشتعال انگيز فوجی اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی کہ جس سے جزیرہ نما کوریا کی سلامتی کو خطرہ ہو۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں کہ جب امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جاری اولچی فریڈم شیلڈ کے نام سے گيارہ روزہ فوجی مشقیں آج ختم ہوگئيں۔ پیانگ یانگ، امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو اپنے خلاف حملہ تصور کرتا ہے جب کہ سیؤل اور واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ ان کی مشقیں دفاعی نوعیت کی ہیں۔

ٹیگس