Sep ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر اتفاق

عراق اور امریکہ نے ستمبر دو ہزار پچیس تک امریکہ کی سرکردگی میں بین الاقوامی اتحادی فوجیوں کےعراق سے انخلا سے اتفاق کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: روئٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ اس معاہدے کے مطابق ستمبر دو ہزار پچیس تک بین الاقوامی اتحادی افواج عراق سے نکل جائیں گی جبکہ دیگر افواج دو ہزار چھبیس میں عراق چھوڑ کر چلی جائیں گی۔ ایک اعلی امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہم عراق سے اتحادی افواج کے انخلاء کے بارے میں ایک سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کا اعلان کب کیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق عراق سے اتحادی افواج کے انخلاء کا اعلان چند ہفتے پہلے ہونا تھا، لیکن غزہ میں اسرائیل کی جنگ سے متعلق علاقائی کشیدگی میں اضافے اور کچھ دیگر تفصیلات کے حل کے باعث، اسے ملتوی کر دیا گیا تھا اور ممکنہ طور پر معاہدے کا اعلان اسی ماہ کر دیا جائے گا۔ روئٹرز کے مطابق امریکہ اور عراق ایک نئے مشاورتی تعلقات کے قیام پر بھی غور کر رہے ہیں جس میں اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد عراق میں باقی رہنے والے کچھ امریکی فوجیوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس