حماس کو ختم کرنا ممکن نہیں ہے، امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ کا بیان
امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ ولیم برنس نے کہا ہے کہ حماس ایک نظریہ بن چکی ہے جس کو ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔
سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی مرکزی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے غزہ میں حماس کو ختم کرنے کے لئے کی جانے والی کارروائیوں کو بےسود قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس ایک نظریہ بن چکی ہے لہذا اس کو ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر اور مصر کے تعاون سے غزہ میں جنگ بندی کے لئے نئی تجاویز تیار کی جا رہی ہیں اور صدر بائیڈن کی طرف سے پیش کردہ تجاویز 90 فیصد پوری ہوچکی ہیں جبکہ باقی 10 مشکل مرحلہ ہے۔ ویلئم برنز نے کہا کہ امریکہ جنگ بندی کے لئے نئی تجویز تیار کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اور مغربی حکام اعتراف کرتے ہیں کہ جنگ بندی میں واحد رکاوٹ نیتن یاہو ہیں، اس کے باوجود سی آئی اے کے سربراہ نے جنگ بندی کی شرائط قبول کرنے کےلئے حماس پر مزید دباو ڈالنے پر زور دیا ہے۔