Sep ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • صیہونی جرائم پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے: یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے خان یونس میں فلسطینی پناہ گزینوں پر صیہونی حکومت کی فوج کے تازہ ترین جرائم کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ جوزف بورل نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کے نئے جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہيں ہو سکتا کہ اس رویے کے خلاف آواز نہ اٹھائی جائے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ننے منگل کو رفح گذرگاہ میں مصری وزيرخارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے رفح گذرگاہ میں جو کچھ دیکھا ہے اس سے بہت متاثر ہوا ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ انسانی و طبی امداد کا انبار لگا ہوا ہے لیکن متعلق ادارے انھیں غزہ پٹی تک نہيں پہنچا پا رہے ہيں ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس صورت حال کا جائزہ لینا چاہئے اور کوئی راہ حل نکالنا چاہئے۔

جوزف بورل نے شہر خان یونس میں فلسطینی پناہ گزينوں کے کیمپوں پر صیہونی حکومت کی فوج کے منگل کو ہونے والے وحشیانہ حملے کے بارے میں کہا کہ آج ہم نے غزہ پٹی کے پناہ گزينوں پر صیہونی فوجیوں کے نئے حملے کی خبر سنی اور ایسا نہیں ہو سکتا کہ اس کے خلاف آواز نہ اٹھائيں۔

واضح رہے کہ منگل کو خان یونس میں غزہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر صیہونی فوج کے حملے میں چالیس افراد شہید اور ساٹھ زخمی ہوئے ۔

ٹیگس