Sep ۱۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • غزہ کی صورتحال تاریخ کا سب سے بڑا المیہ ہے، سابق فرانسیسی وزیر اعظم

فرانس کے سابق وزیر اعظم نے غزہ کی صورتحال کو "سب سے بڑا تاریخی المیہ" قرار دیتے ہوئے فرانس کے موقف پر تنقید کی۔

سحرنیوز/دنیا: مہر نیوز کے مطابق فرانس کے سابق وزیر اعظم ڈومینیک ڈی ویلپین نے غزہ کی صورتحال کو "سب سے بڑا تاریخی المیہ" قرار دیتے ہوئے فرانس کے موقف پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ بلاشبہ سب سے بڑا تاریخی اور جمہوریت کے لحاظ سے ایک حقیقی المیہ ہے۔  یہ سب کس کے نام پر؟ جنگ کے نام پر۔ یہ ہمارے لئے مضحکہ خیز ہے اور فرانس خود کو مٹا رہا ہے، آج ہماری بین الاقوامی منظر نامے میں کوئی آواز نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ  اسرائیل گزشتہ اکتوبر سے غزہ کی محصور پٹی میں 41000 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ یہ جارحانہ حملے اور وحشیانہ جرائم  بڑے پیمانے پر تباہی، نقل مکانی، خوراک کی قلت، اور بیماری کے پھیلاؤ کا باعث بنے ہیں۔
2005ء سے 2007ء تک فرانس کے وزیر اعظم رہنے والے ڈومینیک ڈی ویلپین نے شہریوں کے قتل عام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جسم، دل، روح اور سر سب ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے گئے۔

ٹیگس