Sep ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کے خلاف تل ابیب اور دیگر شہروں میں بڑے مظاہرے

تل ابیب اور دیگر مقبوضہ شہروں میں دسیوں ہزار صیہونیوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کے خلاف ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: خبر رساں ذرائع نے ہفتے کی شب اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ میں صیہونی قیدیوں کے تبادلے کی حمایت میں دسیوں ہزار صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے۔
فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق ہزاروں صیہونیوں نے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور غزہ میں حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اسی طرح کے مظاہرے مقبوضہ فلسطین کے دیگر شہروں میں بھی ہوئے ہیں اور مظاہرین نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کی کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری طور پر سمجھوتہ کرے۔ قبل ازیں غزہ میں صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے مظاہرے کے دوران کہا تھا کہ نیتن یاہو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں اور معاہدے پر پہنچے بغیر غزہ پٹی کے شمال میں فوجی کارروائیوں کو توسیع دینا، قیدیوں کے لیے سزائے موت کے مترادف ہے۔

ٹیگس