ایران کے میزائلی حملے کے حوالے سے صیہونی میڈیا کا اعتراف
Oct ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے ایران کے میزائلی حملے کے نتیجے میں کئی فوجی اڈوں میں ہولناک دھماکوں کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے مرکزی اور جنوبی مقبوضہ فلسطین پر ایرانی میزائلوں کے ٹھیک نشانے پر لگنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائلوں کے حملے کے نتیجے میں فوجی اڈوں پر پے در پے ہولناک دھماکوں کی خبر دی ہے۔
جنوبی مقبوضہ فلسطین میں واقع صیہونی حکومت کا نیواتیم فوجی اڈے میں بھی ایرانی میزائلی حملے کے نتیجے میں پے در پے دھماکوں کی آواز سنی گئی ہیں اور آسمان پر دھواں چھا گیا ہے۔ اسی طرح ایران کے میزائلی حملے میں شہر ام الفحم، یوکنعام اور شمالی فلسطین کی دیگر کالونیوں میں بھی خطرے کے الارم بجنے لگے۔