Oct ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • نیکاراگوئہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے

میڈیا رپورٹوں کے مطابق نیکاراگوئہ نے غزہ اور لبنان پر صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غاصب اسرائیل سے سفارتی تعلقات توڑ لئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: عالمی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق نیکاراگوئہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے ہيں۔ نیکاراگوئہ کی حکومت نے غزہ اور لبنان پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیتوں اور فلسطینیوں پر ڈھائے جا رہے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت ایک فاشیسٹ حکومت ہے جو فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے اور اسی لئے ہم اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر رہے ہيں۔

ٹیگس