Oct ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج پر صیہونی فوج کا حملہ کھلی دہشتگردی

یورپی یونین نے اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج پر صیہونی حکومت کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے اس یونین کے ستائيس رکن ممالک کی جانب سے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں یونیفیل کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کو بلیو لائن (لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحد) پر کشیدگی میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اقوام متحدہ کی امن فوج کے خلاف اس طرح کے حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور ان حملوں کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔

ٹیگس