Oct ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکا کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت

مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے امریکہ کی جانب سے علاقے میں جنگ کی آگ بھڑکائے رکھنے کے لئے اسرائيل کو آٹھ اعشاریہ سات ارب ڈالر کی مزید مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت اور کانگریس نے اسرائيل کو آٹھ اعشاریہ سات ارب ڈالر کی مزید امداد فراہم کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ جبکہ غاصب صیہونی حکومت اپنا دفاعی سسٹم مضبوط بنانے کے لئے پانچ اعشاریہ دو ارب ڈالر کی مزید مالی ہنگامی امداد کی خواہاں ہے۔ صیہونی وزارت جنگ کا کہنا ہے کہ دفاعی سسٹم کو مضبوط و بہتر کرنے کے نئے مالی امداد کی مزید ضرورت ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کئے جانے سے اب تک اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امریکی مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائيل کی حفاظت کے لئے امریکی فوجیوں کو بھی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ امریکہ نے اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنے سو ماہر فوجی اہلکاروں کے ہمراہ اسرائيل کو اپنا تھاڈ دفاعی سسٹم بھی فراہم کر دیا ہے۔

ٹیگس