Oct ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو امن محافظ یونیفل کا انتباہ

لبنان کی جنوبی سرحد پر اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل کے ترجمان نے ان فورسز پر صیہونی حکومت کے جان بوجھ کر مسلسل جارحانہ حملوں کے جواب میں، صیہونی حکومت کو فوجی جواب دینے سے خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: لبنان کی جنوبی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کے ترجمان اینڈیریا ٹینیٹی نے خبردار کیا ہے کہ ان فورسز پر صیہونی حکومت کے براہ راست اور جان بوجھ کر حملوں کی صورت میں یونیفل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور دفاع کا یہ حق فیلڈ کمانڈروں کو دیا گيا ہے۔
اینڈریا ٹینیٹی نے حال ہی میں کہا ہے کہ یونیفیل فورسز کے خلاف اسرائیلی فوج کے حملے اسرائیلی حکام کے، ان دعووں کے برخلاف ہیں کہ جو کہتے ہیں کہ یہ غیر ارادی تھے۔ یہ حملے مکمل طور پر جان بوجھ کر ہیں اور یہ سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کے برخلاف ہیں۔ اسی دوران مغربی ایشیا میں اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار "تھر وینس لینڈ" نے غزہ کی ابتر صورتحال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔
بیت لاہیا پر اسرائیلی فضائی حملوں میں درجنوں شہری مارے گئے ہیں۔ تھر وینس لینڈ نے غزہ اور لبنان میں شہریوں پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد بلا رکاوٹ پہنچائے جانے کا مطالبہ کیا۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے ترجمان جیمز ایلڈر نے بھی غزہ میں بچوں کی انتہائی تباہ کن صورتحال کے بارے میں کہا کہ غزہ ہزاروں معصوم بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہوچکا ہے۔

ٹیگس