Dec ۲۱, ۲۰۲۴ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • جرمنی: کرسمس بازار پر حملہ، 2 افراد ہلاک 80 سے زیادہ زخمی

جرمنی کے شہر ماکدے برگ میں ایک شخص نے ہجوم پر کار چڑھا دی جس سے 2 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسمس بازار پر حملے میں سعودی شہری ملوث ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ شخص پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہے اور 2006 سے جرمنی میں رہائش پذیر ہے۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو سیل کردیا ہےجبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Image Caption

دوسری جانب جرمن چانسلر اولف شولز نے عوام کو کرسمس بازاروں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرسمس مارکیٹ کے واقعے نے بدترین تشویش کوجنم دیا ہے۔

 

ٹیگس