Jan ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • برطانیہ: پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ

برطانیہ کے شہر شیفیلڈ کے ایک ریسٹورنٹ پر انتہا پسندوں نے حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  غیر ملکی میڈیا کے مطابق  برطانیہ کے علاقے شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر کے ریسٹورنٹ میں توڑپھوڑ کی اور عملے کو ہراساں بھی کیا۔ ریسٹورنٹ مالک نے میڈیا کو بتایا کہ ہندوستانی شہری نشے کی حالت میں تھے۔ انہوں نے کھانا کھانے کے بعد کاؤنٹر پر شور مچا دیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت ملایا گیا ہے۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انھیں بتایا کہ بیف مینیو میں ہے ہی نہیں تاہم نشے میں دھت افراد نے ورکرز پر حملہ کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ٹیگس