ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی، چھیاسٹھ افراد ہلاک
Jan ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
ترکیہ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ میں زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چھیاسٹھ ہو گئي ہے
سحرنیوز/دنیا: ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا ہے کہ شمال مغربی ترکیہ کے بولو صوبے میں ایک معروف اسکی ریزارٹ میں آگ لگنے سے پینتیس لوگ زخمی ہوئے ہيں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد دس سے زائد ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ آگ پیر اور منگل کی درمیانی شب لگی تھی جس پر مکمل طور پر اب بھی قابو نہيں پایا جا سکا۔ آتش زدگی کی وجوہات کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔