امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کی وجہ سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور ریکارڈ توڑ برفباری ہورہی ہے۔ مختلف واقعات میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے امریکہ میں لگ بھگ 3200 پروازیں منسوخ اور اسکول بند کردیے گئے ہیں جبکہ جنوب مشرقی ریاستوں میں 31 ملین افراد کیلئے برفانی طوفان کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ ہیوسٹن سے الاباما تک 3 سے 6 انچ تک برفباری ریکارڈ کی جاچکی ہے، نیو اورلنز میں 8 انچ جب کہ فلوریڈا میں برفباری کے ریکارڈ توڑ 5.5 انچ تک برفباری ہوئی ہے۔ الاباما میں بھی ایک دن میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں 5 انچ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ لوزیانا، جارجیا، الاباما، فلوریڈا، مسی سپی میں ہنگامی حالت نافذ ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔