Jan ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ترسٹھ فیصد صیہونی نیتن یاہو کے استعفے کے خواہاں

ایک سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ترسٹھ فیصد صیہونی، نیتن یاہو کے استعفے کے خواہاں ہيں اور ان کا ماننا ہے کہ نیتن یاہو کو اقتدار میں نہيں رہنا چاہیے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی ٹی وی کے چینل بارہ کے ایک سروے کے مطابق ستائس فیصد لوگ، نیتن یاہو کے استعفے کے خلاف ہيں جبکہ معاریو اخبار کے ایک سروے کے مطابق باسٹھ فیصد صیہونیوں نے کہا ہے کہ نیتن یاہو سات اکتوبر کی شکست کے ذمہ دار ہيں اور انہيں بھی اسرائيلی چیف آف اسٹاف جنرل ہرتزی ہالیوی کی طرح ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفی دے دینا چاہیے۔
یہ سروے صیہونی آرف اسٹاف کے چیف کے استعفے کے بعد کیا گيا ہے۔سات اکتوبر کو شرمناک شکست کے بعد صیہونی حکومت میں اعلی فوجی و سیکوریٹی حکام کے استعفوں کی باڑھ آ گئی ہے۔

ٹیگس