امریکہ کا اسرائیل کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ
Feb ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے اسلحے فروخت کئے جانے سے اتفاق کر لیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: پریس ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے اسرائیل کو چھے سو ساٹھ ملین ڈالر کے ہلفائر میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسی طرح امریکی وزارت خارجہ نے اسرائيل کو چھے ارب پچہتر ملین ڈالر کے دیگر جنگی ساز و سامان کی فروخت پر بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
امریکی ایکسیئس نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ اس سودے میں اٹھارہ ہزار بم بھی شامل ہیں جن کی فراہمی دو ہزار پچیس میں شروع ہو جائے گی۔