Feb ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی فوج الرٹ

میڈیا ذرائع کے مطابق غزہ کی صورتحال کے جائزوں کی بنیاد پر صیہونی وزیراعظم نے اپنی فوج کی جنوبی کمانڈ کو الرٹ کر دیا ہے اور فوجیوں کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے الرٹ لیول بڑھا دیا ہے اور سیکیورٹی کے جائزوں کی وجہ سے جنوبی ملٹری کمانڈ میں جنگی افواج کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے پیر کی شام اعلان کیا کہ انہوں نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے مقابلے کے لیے پوری طرح چوکس رہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ حکم، القسام بریگیڈز کی طرف سے قیدیوں کا تبادلہ روکنے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران صیہونی دشمن کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی وجہ سے صیہونی قیدیوں کی رہائی کا عمل فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تحریک حماس نے کہا ہے کہ اس نے اپنے تمام وعدوں کو صحیح طور پر اور وقت پر پورا کیا ہے جبکہ قابض عناصر نے معاہدے کی متعدد شقوں کی پابندی نہیں کی ہے اور بہت زیادہ خلاف ورزیاں کی ہیں۔

ٹیگس