Feb ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • لاؤس : دھماکے سے 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک

لاؤس میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں سے میں تین چینی شہری ہیں۔

سحرنیوز/دنیا:  غیرملکی میڈیا کے مطابق لاؤس کے صوبے اودا مسائے میں ایک دکان میں دھماکا ہوا  ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد میں 3 چینی شہری شامل ہیں۔ دھماکے کی وجوہات کی جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ جس دکان میں دھماکا ہوا وہ چینی باشندے چلاتے تھے، تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس