غزہ، لبنان اور شام پر وحشیانہ حملہ کرنے والا دہشتگرد اسرائیل تل ابیب میں ہوئے دھماکوں سے ہوا خوف زدہ
مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے شدید بم دھماکوں سے صیہونی حکام سخت خوف زدہ ہو گئے اور اب وہ اس سلسلے میں چارہ اندیشی پر مجبور ہو گئے ہیں اس بارے میں صیہونی کابینہ نے آج تل ابیب میں اپنا ہنگامی اجلاس بھی تشکیل دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے شدید بم دھماکوں سے صیہونی حکام پر خوف و ہراس طاری ہو گیا ہے اور اب وہ اس سلسلے میں کوئي راہ حل پر سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں اس بارے میں صیہونی کابینہ نے آج تل ابیب میں اپنا ہنگامی اجلاس بھی تشکیل دیا ہے۔ اسی سلسلے میں آج ہنگامی سیکورٹی اجلاس تشکیل پایا ہے۔ صیہونی حکام پیدا ہونے والے سیکورٹی خلا پر تلملائے ہوئے ہیں اور وہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے غور و خوض کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کیا تدبیر اختیار کی جائے جو سیکورٹی خطرات کو دور کیا جا سکے۔

تل ابیب کے جنوب میں بات یام کے علاقے میں بم دھماکوں سے پیدا ہونے والے خوف و ہراس کے بعد صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو نے غرب اردن میں ایک بڑی کاروائي کئے جانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ارنا نے آج الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ نتن یاہو نے فوج کو حکم دیا ہے کہ غرب اردن میں بڑی کاروائي کر کے صیہونی بستیوں کو لاحق خطرے سے بچانے کی کوشش کی جائے۔