طوفان الاقصی کے ثمرات سامنے آنا شروع، اسرائیلی آرمی چیف هرتزی هالیوی اپنے انجام کو پہنچ گیا
طوفان الاقصی کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے اوراسرائیلی فوجی یکے بعد دیگرے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: اسرائیل کے آرمی چیف هرتزی هالیوی جواپنے عہدے سے استعفی دیا تھا آج اپنے عہدے سے علیحدہ ہو گئے اور فوجی اہلکاروں کو الوداع کہا۔
اسرائیل کے آرمی چیف هرتزی هالیوی نے اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز کو مطلع کیا تھا کہ وہ 6 مارچ 2025 کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے آرمی چیف هرتزی هالیوی نے اعتراف کیا کہ ان کے استعفیٰ کی وجہ 7 اکتوبر 2023 کو طوفان الاقصی آپریشن کو روکنے میں ناکامی تھی۔
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ 7 اکتوبر 2023 کی صبح، میری زیر کمان فوج اپنے مشن کو انجام دینے میں ناکام رہی۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج کے جنوبی علاقے کے کمانڈر بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔
غاصب صہیونی فوج کے جنوبی ضلع کے کمانڈر یارون فنکلمین نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ7 اکتوبر کو میں مغربی نیگیو اور اس کے باشندوں کے دفاع میں ناکام رہا، یہ ناکامی مرتے وقت تک میرے ذہن میں رہے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کے انتہا پسند قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر اور اس کی انتہا پسند جماعت "عوتسما یهودیت" سے تعلق رکھنے والے 2 دیگر وزرا نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر بطور احتجاج وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی کابینہ سے استعفیٰ دیا تھا۔
ایک بیان میں "عوتسما یهودیت"نے جنگ بندی کے معاہدے کو حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور اسرائیل کی شکست کا نام دیا تھا۔