کینیڈا میں امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف
Mar ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
کینیڈا نے امریکا کے خلاف جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق کینیڈ کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ سے خطاب کہا ہے کہ امریکی مصنوعات پر پچیس فیصد تجارتی ٹیکس لگایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے امریکا کی جانب سے کینیڈین مصنوعات پر ٹیرف لگانے کے جواب میں یہ اقدام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ایک سو پچپن ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر پچیس فیصد تجارتی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے امریکی اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس کو احمقانہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنے سب سے قریبی اتحاد کینیڈا کے خلاف تجارتی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔مسٹر ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا کے عوام مہذب اور شائستہ ہیں لیکن اپنے ملک کے مفادات کے لئے کسی بھی محاذ پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔