ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر گرین لینڈ کا امریکا سے الحاق پر زور
Mar ۱۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکا سے گرین لینڈ کے الحاق پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات میں کہا ہے کہ گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ گرین لینڈ کی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ وہ امریکا کا حصہ بن جائے۔امریکی صدر ٹرمپ نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے موقع ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک بہت ہی کارآمد انسان کے ساتھ بیٹھا ہوں اور بین الاقوامی سلامتی بہت اہم ہے میں اس پر ضروری بات کروں گا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے امریکی صدر کے جواب میں کہا کہ اگر گرین لینڈ پر بات ہوگی تو میں بحث چھوڑ کر چلا جاؤں گا کیونکہ میں اس مسئلے میں نیٹو کو نہیں پھنسانا چاہتا۔