غزہ میں حماس کو شکست نہیں دی جاسکی: امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی
امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کو شکست نہیں ہوئی ہے اور وہ اپنی طاقت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ غزہ میں حماس کی مقبولیت میں کمی آئی ہے لیکن مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی نسبت اس کی مقبولیت زیادہ رہی۔ امریکی انٹیلی جنس تشخیص نے مزید کہا کہ حماس کا بنیادی ڈھانچہ پائیدار ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تنظیم کے پاس ہزاروں فوجی ہیں اور اس کا زیادہ تر انفراسٹرکچر زیر زمین ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گيا ہے کہ حماس نے (ممکنہ طور پر) جنگ بندی کو اپنے فوجی اور گولہ بارود کے ذخائر کو تقویت دینے کے لیے استعمال کیا ہے تاکہ یہ دوبارہ لڑ سکے۔ اس جائزے میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس نچلی سطح کی گوریلا مزاحمت دوبارہ شروع کر سکتی ہے۔