کینیڈا اور امریکا میں تجارتی کشیدگی عروج پر
کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ہمارے اور امریکا کے درمیان پرانے تعلقات ختم ہو گئے۔
سحرنیوز/دنیا: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ گہرے اقتصادی، سیکیورٹی اور عسکری تعلقات کا دور ختم ہو چکا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گاڑیوں کی درآمد پر بھاری محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹرمپ نے امریکا میں گاڑیوں کی درآمد پر پچیس فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے، جو آئندہ ہفتے سے نافذ العمل ہو گا۔
ٹرمپ کے اعلان کے بعد کینيڈا کے وزیراعظمص مارک کارنی نے ٹرمپ کے آٹو ٹیرف کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارا پرانا تعلق جو ہماری معیشتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے انضمام اور قریبی سیکیورٹی و عسکری تعاون پر مبنی تھا، اب ختم ہو چکا ہے۔ کینیڈین وزیرِ اعظم کارنی نے کہا کہ کینیڈا امریکا کی جانب سے عائد کردہ آٹو ٹیرف کے خلاف جوابی تجارتی اقدامات کرے گا۔