Mar ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں ایک ہفتے کے اندر 142000 فلسطینی بے گھر؛ انروا کی رپورٹ

فلسطینیوں کے لئے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے غزہ اور غرب اردن کے بارے میں اپنی تازہ ہفتے وار رپورٹ میں بتایا ہے کہ 18 سے 23 مارچ تک 1 لاکھ 42 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے ہيں۔

سحرنیوز/دنیا: انروا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 18 مارچ کو ایک دن میں، صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 180 سے زائد فلسطینی بچے مارے گئے۔
انروا نے اس دن کو فلسطینی بچوں کے لئے ہلاکت خیز ترین دن قرار دیا ہے اور بتایا ہے  18 مارچ سے 23 مارچ تک 1 لاکھ 42 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے تھے۔
اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا نے اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گزشتہ 2 مارچ کو غزہ کو مکمل طور پر اپنے محاصرے میں لیا ہے اور اس قت  سے اب تک اس علاقے میں انسان دوستانہ امداد نہیں پہنچی ہے۔
انروا کا کہنا ہے کہ تین  ہفتے سے زائد عرصے سے یہ محاصرہ جاری ہے اور اس کی وجہ سے غزہ میں سخت انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

ٹیگس