Apr ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
  • غزہ پر وسیع پیمانے پر حملہ کریں گے؛ انتہا پسند صیہونی وزیرجنگ کا اعلان

صیہونی وزیر جنگ نے غزہ میں جارحیت وسیع تر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اسکائی نیوز عربی کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاتس بدھ کو اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں وسیع تر کی جائيں گی۔ غاصب صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر جنگ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوجی جارحیت وسیع تر کرنے کا مقصد، استقامتی فلسطینی محاذ کے جوانوں کو ختم کرنا ہے اور غزہ پر مکمل تسلط حاصل کرنا ہے۔
یسرائیل کاتس نے کہا ہے کہ غزہ پر استقامتی فلسطینی محاذ میں شامل جنگجوؤں اور ان کے اڈوں کو ختم کرنے کے لئے فوجی کارروائیوں میں وسعت اور اس علاقے پر اسرائیلی فوج کا مکمل تسلط ضروری ہے۔

ٹیگس