Apr ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran
  • مختلف یورپی ملکوں میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

مختلف یورپی ملکوں کے عوام نے امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلن ماسک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: جرمنی کے شہر فرانکفورٹ میں پیچھا چھوڑو کے زیر عنواں کئے جانے والے عوامی احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یہ مظاہرہ بیرون ملک ڈیموکریٹس کی جانب سے کیا گیا اور مظاہرین نے فرانفورٹ کے اپرن پلاٹز اسکوائر پر اجتماع کیا اور امریکی صدر ٹرمپ کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز لے رکھے تھے جن پر ہمارا پیچھا چھوڑو، جمہوریت بحال کرو، ٹرمپ تم چلے جاؤ، دنیا تمہاری واہیات سے تنگ آچکی ہے، جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
جرمنی کے شہر برلن میں بھی اسی طرح کا مظاہرہ کیا گیا ۔ یہ مظاہرہ ٹکسلا کار کمپنی کی عمارت کے سامنے کیا گیا۔ یہاں کے مظاہرین نے بھی اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے کہ جن پر جرمنی میں مقیم امریکیوں سے مطالبہ کیا گيا تھا کہ وہ ٹرمپ کے پیدا کردہ بحران کا خاتمہ کرانے کے لئے مظاہرے کریں۔ رپورٹ کے مطابق بعض مظاہرین کے ہاتھوں میں موجود پلے کارڈز پر ایسے نعرے بھی لکھے ہوئے تھے جن میں امریکی صدر ٹرمپ کے ارب پتی متحد ایلن ماسک اور ان کے تازہ قائم کردہ ادارے کو مخاطب کر کے مطالبہ کیا گيا تھا کہ وہ خاموش ہو جائیں اور کسی نے انھیں ووٹ نہیں دیا ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی امریکی شہریوں کی شمولیت سے کئے جانے والے مظاہرے میں ٹرمپ کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ یہ مظاہرہ پیلیس ڈیلا ریپبلک اسکوائر پر کیا گیا ۔ مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ کی بیانات کی مذمت بھی کی جبکہ وہ اس قسم کے نعرے بھی لگا رہے تھے کہ ظالموں کے مقابلے میں استقامت کرو، قانون کی بالا دستی ہو اور جمہوریت کو بچاؤ ۔ رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملکوں کے دیگر شہروں منجملہ لندن اور لزبن میں بھی امریکی صدر ٹرمپ اور ایلن ماسک کے خلاف اسی قسم کے مظاہرے کئے گئے جن میں یورپی عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔
لندن میں لوگوں نے ٹرافالگر اسکوائر پر اجتماع کیا جبکہ مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ امریکی گھمنڈی شرمسار شرمسار اور امریکہ کیا چاہتا ہےکیا چاہتاہے؟ برطانوی شہریوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر کی مذمت کی اور انھوں نے نعرے لگائے کہ کینیڈا کا پیچھا چھوڑو، گرینلینڈ کو آزاد چھوڑو اور یوکرین کا پیچھا کرنا چھوڑو۔

ٹیگس