امریکہ: ہیلی کاپٹر دریائے ہیڈسن میں گر کر تباہ
Apr ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
امریکہ کی ریاست نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 6 سیاح سوار تھے۔ حادثے میں پائلٹ سمیت سبھی چھ افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ کا تعلق اسپین کی ایک ہی فیملی سے تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا، ہیلی کاپٹر کے ٹکڑے نیوجرسی بارڈر کے قریب تیر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے جلد ہی حادثے کی وجوہات کا پتہ لگا لیا جائے گا۔