نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کریں؛ صیہونی قیدی کی اپیل + ویڈیو
Apr ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
عزالدین قسام بریگیڈ کی جانب سے ایک صیہونی قیدی کا ایک ویڈیو جاری ہوا ہے جس میں ایک قیدی نے، صیہونی آبادکاروں سے اپیل کی ہے کہ صیہونی کابینہ کے خلاف وسیع مظاہرے کریں۔
سحرنیوز/دنیا: "وقت ختم ہو رہا ہے!" کے عنوان کے تحت عزالدین قسام بريگیڈ کے ویڈیو میں"عمری میران" نامی کا یہ صیہونی قیدی بتا رہا ہے کہ حالات انتہائی مشکل ہیں اور باقی صیہونی آبادکاروں کو چاہیے کہ نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے وسیع مظاہرے کرکے وزیر اعظم کو قیدیوں کے تبادلے پر مجبور کریں۔