ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی تشویش
Apr ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے کے سیکریٹری جنرل نے ہندوستان اور پاکستان سے تحمل کی اپیل کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے پریس کا نفرنس میں بتایا ہے کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد سیکریٹری جنرل نے دونوں سے کسی بھی فریق سے براہ راست رابطہ قائم نہیں کیا ہے لیکن انہیں اس صورتحال پر تشویش ہے۔
اسٹیفن دوجاریک نے کہا کہ سیکریٹری جنرل دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تشویشناک صورتحال پر بہت قریب سے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اورانہوں نے دونوں ملکوں سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لیں اور حالات کو مزید خراب ہونے سے بچائيں۔