روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی
May ۰۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
روس اور یوکرین کے درمیان عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گيا۔
سحرنیوز/دنیا: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کا آج سے آغاز ہوگیا، یہ جنگ بندی دس مئی کی نصف شب تک جاری رہے گی۔روس نےانیس اپریل کو ایسٹر کے موقع پر بھی یوکرین سے جنگ بندی کی تھی۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے دوران یوکرین کا رویہ آزمائش رہے گا تاکہ طویل المدتی امن کی راہ تلاش کی جاسکے۔
دیمتری پیسکوف کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین نے جنگ بندی پر عمل نہ کیا تو ویسا ہی مناسب جواب دیا جائے گا۔