May ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran
  • عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے بعد تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کشیدہ

تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان امریکی-اسرائیلی قیدی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے موضوع پر باہمی تعلقات میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی چینل تیرہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ اسرائیلی وزیراعظم کا دفتر امریکہ کے ساتھ تعلقات کو خوشگوار اور مثبت دکھانے کی کوشش کر رہا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان تناؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے بعض وزراء نے وزیراعظم نیتن یاہو کی دعوت پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں امریکہ، خاص طور پر صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی۔ تنقید کی اصل وجہ وہ معاہدہ ہے کہ جس کے تحت امریکہ نے حماس سے عیدان الیگزینڈر کی رہائی کا سودا کیا، مگر اسرائیلی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا۔

ٹیگس