May ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۹ Asia/Tehran
  • ہسپانوی پارلیمنٹ میں صیہونی حکومت کو اسلحے کی فروخت پر پابندی کی قرارداد پاس

ہسپانوی پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کو اسلحے کی فروخت پر پابندی کی قرارداد پاس کردی۔

سحرنیوز/دنیا: مغربی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کو اسلحے کی فروخت پر پابندی کی قرارداد ہسپانوی پارلیمنٹ میں بائيں بازوسے تعلق رکھنے والی اور قوم پرست جماعتوں نے پیش کی تھی۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسپین کی کنزرویٹیو پارٹی اور انتہائی دائیں بازو کی ووکس پارٹی نے پارلیمنٹ میں اس قرارداد کی مخالفت کی لیکن ووٹنگ یہ قرار داد ایک سو اکہتر کے مقابلے میں ایک سو چھہتر ووٹوں سے پاس ہوگئی۔
قرارداد میں ہسپانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو اسلحے اور ایسی کوئی بھی چیز فروخت نہ کی جائے اسرائیلی فوج کو مضبوط بناسکے۔
یاد رہے کہ اسپین کے وزیر اعظم ہیڈرو سانچیز نے غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی ثقافتی تقریبات میں اسرائيلی حکومت کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس