May ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
  • تل ابیب کےلئے یورپی ملکوں کی پروازوں کی معطلی برقرار

یورپی ملکوں کی متعدد ہوائي کمپنیوں نے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں نہ بھیجنے کے فیصلے کی مدت میں مزید توسیع کردی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ایئرفرانس لوفتانزا برٹیش ایئر ویز اور کے ایل ایم جیسی یورپ کی ہوائي کمپنیوں نے میزائلی حملوں کے خوف سے تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کے لئے اپنی پروازوں کی معطلی کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ مغربی میڈیا نے خبردی ہے کہ ان یورپی ہوائي کمپنیوں نے آٹھ جون سے چودہ جون تک بن گورین ہوائی اڈے کے لئے اپنی سبھی پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی فوج نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں غاصب صیہونی حکومت کی فوجی اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنارکھا ہے جن میں تل ابیب کا بن گورین ہوائی اڈہ سب سے اہم ہے۔ ان حملوں کے خوف سے یورپی ملکوں کی ہوائي کمپنیوں نے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔

ٹیگس