May ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
  • سفارت کاروں پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ، عالمی سطح پر ردعمل

غیر ملکی سفارتکاروں کے ایک کاروان پر فائرنگ کرنے کے بعد غاصب صیہونی حکومت عالمی برادری کی سخت تنقید کے نشانے پر آ گئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی، ہالینڈ، آئرلینڈ، اسپین، اٹلی، بیلجیم، ترکیے اور عرب ممالک نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔ فرانس نے غیرملکی وفد پر فائرنگ کو ناقابل قبول بتایا جبکہ جرمنی کی وزارت خارجہ نے فائرنگ واقعے پر صیہونی حکومت سے وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اٹلی نے جنین فائرنگ واقعے پر صیہونی ٹولے کے سفیر کو طلب کیا۔ اسپین صیہونی سفیر سے وضاحت طلب کرتے ہوئے ذمہ داری طے کرنے کی مانگ کی ہے۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے بھی واقعے کی پُرزور مذمت کرتے ہوئےمعاملے کی فوری جانچ کرنے اور ذمہ داروں کا پتہ لگانے کی مانگ کی ہے۔
جنین فائرنگ واقعے پرفلسطین کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نےجان بوجھ کر سفارتی وفد کونشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ بیس سے زائد ملکوں کے سفارتکار اور نمائندے مغربی کنارے کے جنین علاقے میں انسانی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پہنچے تھے جن کی جانب صیہونی دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے انہیں وہاں سے فرار کرنے پر مجبور کر دیا۔

ٹیگس