May ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
  • تل ابیب کےلئے بین الاقوامی پروازوں کی معطلی برقرار

مغرب کی مختلف فضائی کمپنیوں نے صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں معطل رکھنے کی مدت بڑھا دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: موصلہ رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے تل ابیب سے آنے اور جانے والی اپنی پروازوں کی معطلی میں توسیع کر دی ہے۔ برٹش ایئرویز نے حالیہ راکٹ حملوں سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر اپنی پروازوں کی معطلی میں جولائی کے آخر تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔
ایئرلائن کی ویب سائٹ پر صارفین کے لئے اگست تک پروازیں بک کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔جرمن ایئر لائن نے بھی جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں کے لیے اپنی پروازوں کی بحالی ملتوی کر رہی ہے۔
یادرہےغیر ملکی ایئرلائنز نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مقبوضہ فلسطین کے لیے اپنی پروازیں معطل کررکھی ہیں۔

ٹیگس