Jun ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۲ Asia/Tehran
  • میڈلین بحری جہاز کو بین الاقوامی پانیوں میں روکا جانا غیر قانونی؛ یورپی یونین

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی پانیوں میں "میڈلین" بحری جہاز کو روکے جانے پر کہا ہے کہ عالمی قوانین بین الاقوامی پانیوں میں بھی لاگو ہونے چاہیں۔

سحرنیوز/دنیا: بروکسل میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "میڈلین" بحری جہاز کو بین الاقوامی پانیوں میں روکا جانا غیر قانونی ہے اور دنیا کے کئی ممالک نے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ہم نے بین الاقوامی سمندری قوانین کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی بات کی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ امدادی کشتی یکم جون کو اٹلی کے شہر کیتانیا سے غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہوئی تھی، مگر 9 جون کو اسرائیلی فوج نے اسے بین الاقوامی پانیوں میں روکا۔ جہاز میں 12 افراد سوار تھے جن میں یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن، سویڈن کی فعال ماحولیاتی کارکن گریٹا تھن برگ، اور آئرش اداکار لیام کیننگھم شامل تھے۔ یہ کارکن غزہ کی پٹی پر اسرائیلی محاصرے کو توڑ کر انسانی امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن اسرائیلی فوج نے انہیں روک لیا۔

ٹیگس