ایرانی حملوں سے اسرائیل کو بہت نقصان ہوا، ٹرمپ نے بیاں کیا درد
امریکی صدر ٹرمپ نے اعتراف کرلیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں میں اسرائیل کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے
سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر نے ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی حملوں کے دوران بالخصوص آخری مرحلوں میں اسرائيل کو بہت زیاددہ نقصان پہنچایا ہے اوراسرائیل کو انتہائي سنگین نقصانات کا منہ دیکھنا پڑا۔
اس درمیان مغربی میڈيا نے بھی خبردی ہے کہ ایران کے خلاف نتنیاہو کی مسلط کردہ جنگ کے دوران اسرائيل کو اینٹی میزائل سسٹم کی قلت کا سامنا پڑا اور نتیجے میں ایران کی مسلح افواج نے اسے فوجی اور اقتصادی میدانوں میں زبردست ضرب لگائي اور بری طرح نقصان پہنچایا۔

مغربی تجزیہ نگاروں کا بھی کہنا ہے کہ اسرائيل کو ایران کی دفاعی توانائیوں کا بالکل اندازہ نہيں تھا اور ایران نے صرف چند روزکے دوران دوہزار سے زائد میزائل اور ڈرون اسرائیل کے حساس مراکز پر فائر کئے۔