Jun ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۳:۱۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹروں نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹروں نے ایک بیان جاری کرکے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے جارحانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اس بیان میں درج ہے کہ یہ حملے 1945 سے اب تک نافذ ان عالمی قوانین کے اصولوں کو پاؤں تلے روندنے کے مترادف ہیں جن میں دوسرے ممالک کے خلاف جارحیت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹروں کے بیان میں آیا ہے کہ امریکہ نے ایران کے فوردو، نطنز اور اصفہان میں واقع ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا جو اقوام متحدہ کے منشور کے دوسرے آرٹیکل کی شق نمبر 4 کی کھلی خلاف ورزی ہے جس میں واضح طور پر کہا کہ گیا ہے کہ کسی بھی ملک کی ارضی سالمیت یا سیاسی خودمختاری کے خلاف دھمکی آمیز رویہ یا اقدام مکمل طور پر ممنوع ہے۔

اس بیان میں درج ہے کہ ایران نے نہ امریکہ نہ ہی اسرائیل کو ایٹمی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا اور نہ ہی ایسے کسی بھی خطرے کا کوئی ثبوت موجود ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ پیشگی حملے سے "حق اس کا ہے جس کے پاس طاقت ہے" کا دور شروع ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں پوری دنیا میں افرا تفری پھیلے گی اور عدم استحکام کو فروغ ملے گا۔

اس بیان میں درج ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں تابکاری والے مادوں کے پھیلنے اور ماحولیاتی تباہی کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل پر دباؤ ڈال کر انہیں عالمی قوانین کے احترام کرنے پر مجبور کیا جائے۔

 

 

ٹیگس