Jul ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • روسی بحریہ کے نائب سربراہ ہلاک

روسی بحریہ کے ایک اعلی افسر یوکرین کی سرحد کے قریب فوجی حملے میں مارے گئے ہیں ۔

سحرنیوز/دنیا: روسی فوج نے تصدیق کی ہے کہ روسی بحریہ کے نائب سربراہ میجر جنرل مائیکل گوڈکوف یوکرین کی سرحد کے قریب کورسک ریجن میں ایک حملے کے دوران ہلاکہوئے ہیںگوڈکوف کو مارچ دوہزار پچیس میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس اعلیٰ فوجی عہدے پر تعینات کیا تھا، روسی وزارت دفاع کے مطابق وہ جنگی سرگرمی کے دوران مارے گئے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ یوکرینی میزائل حملہ تھا۔ پریمورسکی خطے کے گورنر الیگ کوژمییاکو نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں مزید دس روسی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹیگس