Jul ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی ٹیرف جنگ، پینتیس فیصد کینیڈا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پڑوسی ملک کینیڈا پر پینتیس فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اگلے ماہ کینیڈا سے درآمدات پر پینتیس فیصد ٹیرف عائد کرے گا، جبکہ بیشتر تجارتی شراکت داروں پر پندرہ یا بیس فیصد ٹیرف پر غور کیا جائے گا۔ جمعرات کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کردہ ایک خط میں ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کو بتایا کہ نئی شرح یکم اگست سے نافذ العمل ہو گی۔
ٹرمپ نےصرف اسی پر اکتفا نہیں کی بلکہ انہوں نے دھمکی بھی دی کہ اگر کینیڈا نے جوابی کارروائی کی تو اس میں مزید اضافہ کردیا جائے گا۔ یہ خط پیر سے اب تک ٹرمپ کے جاری کردہ بیس خطوط میں سے ایک ہے۔ امریکی صدر گزشتہ دنوں درجنوں معیشتوں کے خلاف تجارتی جنگ کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ ٹرمپ نے دنیا کے متعدد ممالک کو خطوط بھیج کر انہیں آگاہ کیا گیا کہ اگر وہ یکم اگست سے پہلے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کرتے تو ان پر نئی شرح سے ٹیرف لاگو ہوگا۔ 

ٹیگس