Jul ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۷ Asia/Tehran
  • علاقائی و عالمی امن و استحکام کی تقویت کی اہمیت پر زور؛ چین کے صدر

چین کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی و عالمی امن و استحکام کی تقویت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: چین کے صدر شی جین پنگ نے شنگھائي تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس برسوں کے دوران اس تنظیم نے اپنے اصول کا تحفظ کیا اور اب یہ تنظیم نہایت طاقتور عالمی ادارے میں تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے عالمی بحرانی حالات اور آنے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائي تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کو چاہیے کہ اپنی توجہ اور خود اعتمادی کا تحفظ کریں اور دنیا کے امن و استحکام اور مسائل کو بہتر بنانے میں سرگرم عمل رہیں۔ چین کے صدر شی جین پنگ نے کہا کہ بیجنگ، شنگھائی تعاون تنظیم کے اصول کا پابند رہتے ہوئے امن و استحکام کے قیام اور تنظیم کے مقاصد کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔

ٹیگس