ماسکو پر یوکرین کے ڈرون حملے ناکام
Jul ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
ماسکو کی بلدیہ نے کہا ہے کہ روس کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت ماسکو کی جانب فائر کئے جانے والے دس ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: روئٹر نے روسی ايئرڈیفنس سسٹم کے ذریعے ماسکو کی جانب جانے والے دس ڈرون طیاروں کو مار گرائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ ماسکو کے میئر نے بتایا ہے کہ یوکرین کے اس ڈرون حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہيں ہوا ہے۔ یوکرین ایک عرصے سے ڈرون کے ذریعے روس کے مختلف علاقوں میں اپنے اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یوکرین نے جون کے مہینے میں مکڑی کے جال نامی آپریشن میں روس میں کئی فضائی اڈوں پر حملہ کیا تھا روس نے بھی یوکرین کے حملوں کے جواب میں اس کے خلاف میزائلی و ڈرون حملے تیز کر دیئے ہيں۔