Jul ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف عوام سڑکوں پر

تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: صہیونی بستیوں کے ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کیے اور غزہ میں جنگ کے خاتمے اور حماس کے ساتھ صیہونی قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے فوری معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق ہزاروں صیہونی آبادکار ہفتے کی رات صیہونی حکومت کے مرکز تل ابیب کی سڑکوں پر نکل آئے اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور صیہونی حکومت کی کابینہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئےایک جامع معاہدے کا مطالبہ کیا۔اس رپورٹ کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے ان مظاہروں میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے اور صیہونی قیدیوں کو آزاد کرنے کے لیے ایک جامع معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس