Jul ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  •  حنظلہ بحری جہاز کے امدادی کارکنوں کی بھوک ہڑتال

الجزیرہ ٹی وی نے بین الاقوامی سمندر میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے حنظلہ بحری جہاز کے امدادی کارکنوں کی بھوک ہڑتال کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: الجزیرہ ٹی وی چینل کے نامہ نگار محمد البقالی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ہمارے ساتھ نہایت برا سلوک کیا البقائی نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ذریعے اشدود بندرگاہ پر حنظلہ بحری جہاز کی منتقلی کے بعد سے ہم بھوک ہڑتال پر ہيں البتہ ہم نے صیہونی فوجیوں کے حنظلہ کشتی میں داخل ہونے کے فورا بعد ہی اعلان کردیا تھا کہ ہم بھوک ہڑتال کر رہے ہيں اور ہم نے بھوک ہڑتال شروع بھی کردی کیونکہ ہم نہيں چاہتے کہ وہ ہمیں کھانا پانی دے کے اپنے حق میں پروپیگنڈا کریں البقالی، جو فلسطینیوں کی حمایت میں حنظلہ کشتی میں موجود تھے چند افراد کے ساتھ رہا کر دیئے گئے ہيں لیکن دیگر چودہ امدادی کارکن کی صورت حال ابھی مبہم ہے اور وہ بدستور صیہونی فوجیوں کی حراست میں ہیں۔
گذشتہ روز بھی حنظلہ کشتی پر موجود ھویدا عراف نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ ہم نے صیہونی حکام سے یہ وعدہ کرنے کی مخالفت کی ہے کہ وہ اب دوبارہ غزہ پٹی میں داخل نہیں ہوں گے۔ عراف نے کہا کہ تل ابیب نے اس کشتی کو بین الاقوامی سمندر میں اغوا کر لیا ہے دو روز پہلے فلسطینی سائٹوں نے رپورٹ دی کہ حنظلہ بحری جہاز اسرائیلی فوجیوں کے حملے اور اس پر موجود امدادی کارکنوں کو اغوا کرنے کے بعد اشدود بندرگاہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔
فریڈم فلوٹیلا الائنس جو وابستہ حنظلہ بحری جہاز جو غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے تیرہ جولائی کو اٹلی سے راونہ ہوا تھا اس پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کر دیا۔ فریڈم فلوٹیلا الائنس نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے بین الاقوامی سمندر میں غزہ پٹی کے ساحل سے چالیس میل کی دوری پر حملہ کر دیا تھا۔

ٹیگس