Aug ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran
  • روس یوکرین جنگ؛ پچاس سے زائد یوکرین کے ڈرون مار گرائے گئے

روس کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کے پچاس سے زائد ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی روس کے آٹھ علاقوں میں چَوّن یوکرین ڈرون کا پتہ لگا کر انہیں مار گرایا گیا ہے۔ تاس نیوز ایجنسی نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی ایئر ڈیفینس نے گزشتہ شب مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے سے صبح سات بچے تک کے درمیان یوکرین کے چون ڈرون طیاروں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا ہے۔ ان ڈرونز کو مبینہ طور پر مشرقی روس میں وولگوگراڈ، برائنسک، روستوف، وورو نِز، بیلگوروڈ، اوریل، کَرسک اور کریمیا کے علاقوں پر نشانہ بنایا گیا۔
یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے پرامن حل تک پہنچنے کے مقصد سے روسی اور امریکی رہنماؤں کے الاسکا سربراہی اجلاس کے باوجود، روس اور یوکرین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

ٹیگس