Oct ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ ہوا کھوکھلا، حکومت نے ملازمین کی وسیع پیمانے پر چھٹنی کا اعلان کردیا

امریکا میں شٹ ڈاؤن جاری ہے اور حکومت نے ملازمین کی وسیع پیمانے پر چھٹنی کا اعلان کردیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر اہلکار نے خبردار کیا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک کانگریس کے نمائندوں کے درمیان حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات ناکام ہوئے تو بڑے پیمانے پر برطرفیں شروع ہو جائیں گی۔ وائٹ ہاؤس کی نیشنل اکنامک کونسل کے سربراہ کیون ہیسٹ نے کہا ہے کہ اگر موجودہ تعطل جاری رہا تو امریکی صدر اور وائٹ ہاؤس کے بجٹ ڈائریکٹر رسل ووٹ وفاقی ملازمین کی بڑے پیمانے پر برطرفیاں شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نامہ نگاروں کے ساتھ ایک انٹرویو میں، ٹرمپ نے اس سوال کے جواب میں کہ وفاقی ملازمین کی بڑے پیمانے پر برطرفی کب شروع ہوگی، کہا ہے کہ "یہ پہلے سے ہی ہو رہا ہے۔"روئٹرز کے مطابق، یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے امریکی حکومتی شٹ ڈاؤن کے باوجود، اس معاملے پر کانگریسی رہنماؤں اور وائٹ ہاؤس کے درمیان کوئی نئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

 

ٹیگس