یوکرین کے تین علاقوں پر روسی فوج کا قبضہ: روسی وزارت دفاع
روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یوکرین کے تین علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ روسی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یوکرین پر ہونے والے حملوں میں صوبہ دنیپروپیترووسک کے دو علاقوں اور زاپروژیا کے ایک قصبے کو آزاد کرالیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سنٹر بیٹل گروپ کے یونٹوں نے ایک فیصلہ کن آپریشن کے ذریعے دنیپروپیترووسک میں واقع دو علاقوں کو آزاد کرالیا۔ بیان کے مطابق ایسٹ بیٹل گروپ کے یونٹوں نے دشمن کے دفاعی لائن میں گہرائی تک پیش قدمی جاری رکھی اور زاپروژیا علاقے میں واقع پاولووکا قصبے پر قبضہ کر لیا۔
روسی سرزمین پر شہری تنصیبات پر یوکرینی حملوں کے جواب میں روسی افواج نے رات کے وقت طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمینی اور فضائی ہتھیاروں سے ایک بڑا حملہ کیا تھا جس میں بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔